LIVE

85 سالہ قدیم 5 منزلہ بلڈنگ کو ایک جگہ سے اٹھاکر دوسری جگہ کیسے منتقل کیا گیا؟

ویب ڈیسک
October 31, 2020
 

چین کے شہر شنگھائی میں تاریخی عمارت کو میکینکل ٹانگیں لگا کر دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطاق چین کے شہر شنگھائی میں 1935 میں تعمیر کی گئی پرائمری اسکول کی عمارت کی جگہ نئی عمارت بنانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن خواہش تھی کہ اس 5 منزلہ تاریخی عمارت کو بھی محفوظ رکھا جائے۔

5 منزلہ تاریخی عمارت کو محفوظ رکھنے کے لیے انتظامیہ نے عمارت کے نییچے میکینکل ٹانگیں لگائیں اور اسے دوسری جگہ منتقل کر دیا۔

تاریخی عمارت کو نا صرف 62 میٹر کے فاصلے پر منتقل کیا گیا بلکہ اس کی سمت بھی 21 ڈگری تبدیل کردی گئی۔

انتظامیہ کو عمارت کو منتقل کرنے کے اس سارے عمل میں 18 دن لگے۔