LIVE

یہ کونسی مشہورپاکستانی اداکارہ ہیں؟

ویب ڈیسک
November 12, 2020
 

فوٹو :بشکریہ  انسٹاگرام اکاؤنٹ

پاکستان کی معروف اداکارہ نے مونچھ اور داڑھی لگا کر انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیرکی جسے ان کے مداح بھی نہ پہچان سکے۔

گزشتہ روز فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں فلم انڈسٹری کی چارمنگ ریما موجود ہیں جنہوں نے نقلی مونچھ اور داڑھی لگارکھی ہے اور منفرد لباس پہنے سردار جی لک میں نظر آرہی ہیں۔


ریما کی تصویر دیکھ کر ان کے مداحوں کو بھی انہیں پہچاننے میں مشکل ہوئی۔

ریما نے اس تصویر کے کیپشن میں یہ تو نہیں بتایا کہ انہوں نے یہ روپ کیوں اختیار کیا لیکن اسے اپنے دوستوں کے ساتھ گزارا بہترین وقت قرار دیا۔

ریماخان کی تصویر پر ان کے مداحوں کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔