LIVE

آرمی چیف سے وزیراعظم آزاد کشمیرکی ملاقات، ایل او سی و دیگر امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک
November 12, 2020
 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر  راجا فاروق حیدر نے ملاقات کی اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سمیت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کشمیرکاز اور کشمیریوں کےلیے بھرپور حمایت کےعزم کا اعادہ کیا۔