LIVE

بغداد میں کار دھماکے اور فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
November 22, 2020
 

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی بغداد میں پہلے سڑک کنارے نصب بم سے ایک کارکو نشانہ بنایاگیا، اور پھر امدادی کارروائیوں کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار اور 3 عام شہری ہلاک ہوئے، متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ پولیس کی جانب سے واقعہ میں داعش کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔