LIVE

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ جمعہ کو لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائیگی

ویب ڈیسک
November 25, 2020
 

فائل فوٹو

لندن: شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ جمعہ کو ریجنٹ پارک مسجد لندن میں ادا کی جائے گی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نمازجنارہ کے بعد بیگم شمیم اخترکی میت پاکستان روانہ کی جائےگی  جب کہ ان کی تدفین جاتی امراء میں ہوگی۔

ترجمان ریجنٹ پارک مسجد کے مطابق شریف خاندان نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے 30 افرادکی فہرست فراہم کرے گا۔

 خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ  بیگم شمیم اختر  گزشتہ ہفتے لندن میں انتقال کرگئیں۔

بیگم شمیم اخترکے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا اور انہیں الزائمر کی بیماری بھی لاحق تھی۔