LIVE

ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

ویب ڈیسک
November 26, 2020
 

ملک میں آج سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں فی تولہ قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 172 روپے اضافے سے 94736 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 6 ڈالر اضافے سے 1815 ڈالر فی اونس ہے۔