LIVE

ایشیا کا سب سے کرپٹ ملک کونسا ہے؟ رپورٹ جاری

ویب ڈیسک
November 26, 2020
 

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جاری کردہ ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت ایشیا کا سب سے کرپٹ ملک ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے حالیہ سروے کےمطابق بھارت میں رشوت کی شرح سب سے زیادہ 39 فیصد ہے اور بھارت میں46 فیصد عوام سروسز حاصل کرنے کیلئے ذاتی تعلقات کو استعمال کرتےہیں۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی گلوبل کرپشن بیرومیٹر ایشیا نامی سروے میں گذشتہ12ماہ کےدوران 17ایشیائی ممالک کے 20ہزارافراد سےرائے لی گئی۔

سروے کےمطابق تقریبا50فیصد افراد سےرشوت طلب کی جاتی ہےجب کہ 32فیصد افراد سروسزکےاستعمال کیلئےذاتی رابطوں کو استعمال میں لاتے ہیں۔