LIVE

ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

ویب ڈیسک
November 27, 2020
 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا ہے— فوٹو: فائل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے حالانکہ عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 94993 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 1807 ڈالرفی اونس ہے۔