LIVE

حکومت کا ملتان میں کل میٹرو بس سروس بند رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک
November 29, 2020
 

شہر میں چلنے والی بس سروس بھی بند رہے گی: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر— فوٹو: فائل 

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے باعث انتظامیہ نے ملتان میں کل میٹرو بس سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

پی ڈی ایم  کی جانب سے ہر صورت کل قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جلسے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد سے شہر میں سیاسی پارہ ہائی ہوگیا ہے۔

ایسے میں حکومت نے ملتان شہر میں کل میٹرو بس سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمر الزمان قیصرانی کا کہنا ہے کہ کل میٹرو بس سروس بند رہے گی جبکہ شہر میں چلنے والی بس سروس بھی بند رہے گی۔