LIVE

ملتان: جلسہ روکنے آنیوالے پولیس اہلکاروں نے بھی کورونا ایس او پیز نظر انداز کردیں

ویب ڈیسک
November 29, 2020
 

پنجاب حکوت کی جانب سے ملتان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو کورونا کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی تو وہیں پولیس کو ضابطہ کار (ایس او پیز) کے بغیر ہی میدان میں اتار دیا گیا ہے۔

ملتان میں جلسہ روکنے کے لیے آنے والے پنجاب پولیس کے بیشتر اہلکارفیس ماسک لگائے بغیر ہی ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔

سوال اٹھتا ہےکہ  عوام کو کورونا سے بچانے کے نام پر جن اہلکاروں کو استعمال کیا جارہا ہے، انہیں کورونا سے کون بچائے گا؟

خیال رہےکہ پی ڈی ایم کی قیادت نے مقدمات اور کارکنوں کی گرفتاری کے باوجود کل ملتان میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے جواب میں انتظامیہ نے مختلف اضلاع سے پنجاب پولیس کی اضافی نفری کو طلب کرلیا ہے جبکہ آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے منگوالی گئی ہیں۔

پولیس نے ملتان شہر کی سڑکوں پر ٹرکوں اور ٹرالیوں سے رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں اور قلعہ کہنہ قاسم اسٹیڈیم جانے والے سارے راستے بند کردیے گئے ہیں۔