LIVE

سکھر میں قومی شاہراہ پر مسافر وین الٹ گئی، 11 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
November 29, 2020
 

سکھر میں قومی شاہراہ پر سانگی کے قریب مسافر وین الٹنے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عرفان سموں کے مطابق مسافر وین رحیم یار خان سے کراچی جارہی تھی کہ سانگی کے قریب حادثہ پیش آیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وین الٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق حادثے کے 2 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔