LIVE

ایم کیو ایم رہنما عادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
November 30, 2020
 

ایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی اورسابق صوبائی وزیرعادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کرگئے ۔

نجی اسپتال کے ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم رہنما عادل صدیقی کچھ دنوں سے اسپتال میں زیرعلاج تھے اور وہ پھیپھڑوں کے عارضے میں بھی مبتلا تھے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی کی طبیعت بگڑنے پر انہیں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے بھی عادل صدیقی کے انتقال کی تصدیق کی اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔