LIVE

سابق ہاکی کپتان اختر رسول کاکورونا ٹیسٹ منفی آگیا

ویب ڈیسک
December 02, 2020
 

فائل:فوٹو

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اختر رسول کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

فیملی ذرائع کے مطابق اختر رسول کو گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر لاہور کے مقامی اسپتال میں شفٹ کیا گیا تھا تاہم اب ان کاکووڈ 19 ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور انہیں جلداز جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر رسول کے کورونا سمیت دیگر ٹیسٹ بھی کلیئر آئے ہیں۔

دوسری جانب اختر رسول نے دعائے صحت کرنے والوں کاشکریہ بھی ادا کیا ہے۔