LIVE

پی ڈی ایم کے جلسے، حکومت پریشان ہے یا نہیں؟ سروے نتائج جاری

ویب ڈیسک
December 03, 2020
 

45 فیصد پاکستانیوں نے پی ڈی ایم کے پاور شوز کوعمران خان کی حکومت کےلیے غیر اہم قرار دے دیا اور کہا ہے کہ حکومت مضبوط ہے جلسوں سے اسے کوئی پریشانی نہیں ۔

پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے جاری نئے سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم )کے جلسوں سے حکومت پریشان ہے یا نہیں۔

اس سوال کے جواب میں 45 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ حکومت پریشان نہیں ہے مگر 35 فیصد مانتے ہیں کہ جلسوں سے حکومت بہت پریشان ہے۔

سروے میں لوگوں سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ کیا حکومت کا بیانیہ درست ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد کرپشن چھپانے کا بیانیہ ہے؟

اس کے جواب میں 40 فیصد پاکستانیوں کو یقین ہے کہ اپوزیشن اتحاد کو کرپشن چھپانے کا بہانہ کہنے کا حکومتی بیانیہ جھوٹ ہے جب کہ 39 فیصد سمجھتے ہیں کہ حکومت سچ کہہ رہی ہے کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لئے ایک ہوئی ہے ۔