LIVE

واٹس ایپ میں کیا نیا شامل ہونے جا رہا ہے؟

ویب ڈیسک
December 03, 2020
 

فائل فوٹو

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپس میں سے ایک واٹس ایپ صارفین کے آسانی اور توجہ مبذول کرنے کے لیے ایپ میں نئی نئی اپ ڈیٹس شامل کرتا آرہا ہے۔

واٹس ایپ نے صارفین کا تجربہ مزید بہتر کرنے کے لیے ایپ میں نئی اپ ڈیٹس شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ہر چیٹ کے لیے الگ الگ وال پیپر رکھنے کا آپشن اور اپنی مرضی کا اسٹیکر سرچ کرنے کا آپشن شامل ہے۔

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب ایپ میں ہر چیٹ کے لیے الگ الگ وال پیپر رکھنے کا آپشن شامل کریں گے۔

اس اپ ڈیٹ کی تحت صارفین ہر کسی کی چیٹ میں اپنی مرضی کے مطابق الگ الگ وال پیپر سیٹ کر سکیں گے، ابھی واٹس ایپ پر اگر صارف کوئی بھی وال پیپر تبدیل کرتے ہیں تو وہ تمام تر چیٹس کے لیے اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اپنی ہر چیٹ کے لیے منفرد وال پیپرز رکھ سکیں گے۔

علاوہ ازیں واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ایپ میں ایک  اور اپ ڈیٹ  شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صارفین اپنے من پسند اسٹیکرز سرچ کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ  واٹس ایپ کی جانب سے ان اپ ڈیٹس کو شامل کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔