LIVE

نیو کراچی میں گیس اخراج کے باعث دھماکا، بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک
December 03, 2020
 

کراچی کے علاقے نیو کراچی کے مکان میں گیس کے اخراج کے باعث دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی شدت کی وجہ سے دو منزلہ مکان ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے میں گیس کی قلت کی وجہ سے لوگ سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

کچھ لوگ سلنڈر میں آنے والی لائنوں کو جوڑ کر گیس جمع کرتے تھے، رات گیس سلنڈر میں جمع ہونے کے ساتھ اس گھر میں بھی بھر گئی، جس کی وجہ سے دھماکا ہوا۔