LIVE

عام سینیٹائزر کورونا وائرس کیخلاف کتنا مؤثر ہے؟

ویب ڈیسک
December 04, 2020
 

فائل فوٹو

امریکی ماہرین نے عام سینیٹائزر کو بھی جراثیم کے خاتمے کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی ماہرین نے الکوحل اور عام سینیٹائزر کی افادیت کے حوالے ایک تحقیق کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ الکوحل کے بغیر تیار کیا جانے والا سینیٹائزر بھی کورونا وائرس کو مارنے کے لیے اچھی طرح کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق تحقیق کے دوران جس طرح الکوحل والے سینیٹائزر نے ہاتھوں کو کورونا وائرس سے پاک کیا بالکل اسی طرح عام سینیٹائزر نے بھی موثر کام کیا۔

اس سے قبل الکوحل والے سینیٹائزر کے حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ 60 فیصد تک کورونا وائرس کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج ان کے لیے حیران کن ہیں کیونکہ عام سینیٹائزر نے 15 منٹ میں 99.9 فیصد تک کورونا وائرس کو ختم کردیا۔

ماہرین کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کسی تحقیق میں عام سینیٹائزر نے اتنے حوصلہ افزا نتائج دیے جس کی بنیاد پر ماہرین نے عام سینیٹائرز کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔