LIVE

'امریکا میں کورونا ویکسین کی فراہمی اب چند دنوں کی دوری پر ہے'

ویب ڈیسک
December 09, 2020
 

وبائی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ امریکا میں عوامی سطح پر کورونا ویکسین کی فراہمی اب صرف چند دنوں کی دوری پر ہے۔

ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی منظوری سے متعلق فیصلہ ممکنہ طور پر جمعرات کو  ہوگا۔

ان کا کہنا تھا فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین دسمبر کے آخری ہفتے میں عوامی سطح پر دستیاب ہو سکتی ہے جب کہ ہنگامی بنیادوں پر کورونا ویکسین کا استعمال اگلے 2 دن میں شروع ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی ریگولیٹرز کا کہنا ہے کہ فائزر اور بائیو این ٹیک ویکسین 95 فیصد تک موثر ہیں، ایف ڈی اے کو اس کی منظوری میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آتی۔