LIVE

امین گنڈا پور کا فضل الرحمان پر برطانوی و بھارتی ایجنسیوں سے رابطوں کا الزام

ویب ڈیسک
December 11, 2020
 

 وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے فضل الرحمان پر برطانوی اور بھارتی ایجنسیوں سے رابطوں کا الزام لگا دیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فضل الرحمان لاہور کے جلسے میں یہ بھی بتادیں کہ ایم آئی سِکس سے رابطے کیوں کیے ؟

انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے کیوں ملاقات کی؟

علی امین گنڈا پور نے فضل الرحمان پر فرقہ وارانہ فسادات کے لیے فنڈز ینے کا بھی الزام لگایا۔

اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔