LIVE

دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو، پنڈی بھٹیاں سے لاہور تک بند

ویب ڈیسک
December 13, 2020
 

لاہور سے احمد پورشرقیہ تک دھند ہی دھند جس کے باعث موٹروے ایم ٹو پنڈی بھٹیاں سے لاہور تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔

حافظ آباد، شکر گڑھ، بہاولنگر، بھکر، پتوکی، اوکاڑہ، لودھراں، سانگلہ ہل، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، جڑانوالہ سمیت کئی علاقوں میں دھند ہی دھند چھائی ہوئی ہے۔

دھند کے باعث حد نگاہ کم  ہو کر رہ گئی جبکہ جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

اسی ضمن میں موٹر وے پولیس نے ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔