LIVE

قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا، بابر اعظم نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

ویب ڈیسک
December 13, 2020
 

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑی ان فٹ ہونے لگے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیٹ سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے، انگوٹھے میں فریکچر کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے، ڈاکٹرز نے بابر اعظم کو 12 روز مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق بھی نیوزی لینڈ کے خلاف 4 روز میچ سے آؤٹ ہو گئے، پریکٹس کے دوران بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔

بابر اعظم اور امام الحق کے علاوہ شاداب خان بھی مکمل فٹ نہیں ہیں اور ٹانگ میں کھنچاؤ محسوس کر رہے ہیں۔