LIVE

سوات: بیوی کو منانے کیلیے جانے والے شوہر نے سسر اور سالی کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک
December 13, 2020
 

فوٹو: فائل

سوات کے علاقے مینگورہ میں ناراض بیوی کو منانے کے لیے سسرال جانے والے شوہر کی فائرنگ سے سسر اور سالی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ناراض بیوی کو منانے کے لیے سسرال جانے والے شوہر نے تکرار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کا سسر اور سالی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ڈی ایس پی پیر سید کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اور نعشیں اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔