LIVE

وزیراعظم مولانا طارق جمیل کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو

ویب ڈیسک
December 14, 2020
 

فائل:فوٹو

وزیر اعظم عمران خان نے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کی کورونا سے جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

مولانا طارق جمیل کی صحتیابی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا۔

ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل کی کورونا سے جلد اور مکمل شفایابی کے لیے دعاگو ہوں۔

واضح رہے کہ معروف اسکالر مولانا طارق جمیل میں بھی گزشتہ روز کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی جس کے باعث ٹیسٹ کرایا تو کورونا مثبت آیا ہے۔

معروف اسکالر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں اور تمام عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔