LIVE

ہیکرز نے سشمیتا سین کی بیٹی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرلیا

ویب ڈیسک
December 14, 2020
 

اپنے انسٹاگرام پر سشمیتا سین نے اپنی بیٹی رینی سین کے ہیک شدہ اکاؤنٹ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اس واقعے سے آگاہ کیا— فوٹو: فائل

بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سشمیتا سین کی بیٹی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیکرز نے ہیک کرلیا۔

اپنے انسٹاگرام پر سشمیتا سین نے اپنی بیٹی رینی سین کے ہیک شدہ اکاؤنٹ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اس واقعے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ 'برائے مہربانی نوٹ فرمالیں، میری بیٹی رینی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کسی بے وقوف نے ہیک کرلیا ہے جسے ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ رینی نے نیا اکاؤنٹ بنالیا ہے اور بہت خوش ہے'۔

صارفین نے سشمیتا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس معاملے کی پولیس کمپلین کریں جبکہ انسٹاگرام کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا جائے۔

ہیکرز کی جانب سے رینی سین کے اکاؤنٹ کو پرائیوٹ کردیا گیا ہے اور فالوورز کو بھی ان فالو کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 20 سالہ رینی سین بھی اپنی والدہ کی طرح فلم انڈسٹری میں پہچان بنانا چاہتی ہیں اور جلد ہی وہ شارٹ فلم 'سُٹا بازی' میں نظر آئیں گی۔