LIVE

پابندیوں میں نرمی: پاکستانی اورانڈونیشین عمرہ زائرین حجاز مقدس پہنچ گئے

ویب ڈیسک
December 15, 2020
 

سعودی عرب میں کورونا کی پابندیوں میں نرمی کے تیسرے مرحلےکے آغاز کے بعد غیر ملکی عمرہ زائرین کی آمد جاری ہے۔

تیسرے مرحلے میں پاکستانی اورانڈونیشین عمرہ زائرین حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں جہاں زائرین کو تین روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

پابندیوں میں نرمی کے تیسرے مرحلے میں تقریباً 20 ہزار افراد روزانہ عمرہ ادا کرسکیں گے۔

واضح رہےکہ سعودی عرب نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مرحلہ وار عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کیا ہے جب کہ وبا کی وجہ سے حج کو بھی محدود کیا گیا تھا۔