LIVE

ہر 10 میں سے 5 پاکستانی کورونا ویکسین لگوانے پر رضامند

ویب ڈیسک
December 17, 2020
 

ہر 10 میں سے 5 پاکستانی کورونا ویکسین لگوانے پرراضی ہے جبکہ ہر 10 میں سے 3 افراد ویکسین لگانے سے انکار کررہے ہیں۔

انسٹیٹیوٹ فارپبلک اوپینئن ریسرچ نے نیا سروے جاری کردیا۔ سروے کے مطابق انکار کرنے والوں نے مختلف سازشی نظریات کا ذکر کیا۔

ویکسین لگوانے کے لیے آمادہ 35 فیصد افراد نے چین سے درآمد ویکسین کو ترجیح دی جبکہ 14 فیصد نے ملک میں تیارکردہ ویکسین اور 15 فیصد نے حکومت کی منظور شدہ ویکسین لگوانے کا ارادہ ظاہرکیا۔