LIVE

گوہر خان نے شادی کے دعوت نامے میں پوری 'لو اسٹوری' بیان کردی

ویب ڈیسک
December 19, 2020
 

گوہر خان نے انسٹاگام پر اپنی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ پوسٹ کیا ہے،فوٹو: فائل

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان 25 دسمبر کو مشہور بھارتی سوشل میڈیا اسٹار  زید دربار سے شادی کرنے جارہی ہیں۔

دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں چند ماہ سے سانے آرہی تھیں اور گذشتہ ماہ ہی دونوں نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

اب گوہر خان نے انسٹاگام پر اپنی شادی کا ڈیجیٹل دعوت نامہ (شادی کارڈ) پوسٹ کیا ہے جس میں گرافکس کی مدد سے دلچسپ انداز میں لاک ڈاؤن کے دوران دونوں کے پہلی بار ملنے،دوستی ہونے اور پھر شادی کی پیشکش کے واقعےکو بیان کیاگیا ہے۔


مداحوں کی جانب سے دونوں کو شادی کی مبارکباد دینے کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ زید دربار  بھارت میں سوشل میڈیا خاص طور پر ٹک ٹاک پر کافی مقبول ہیں اور کوریوگرافی بھی کرتے ہیں جب کہ ان کے والد اسماعیل دربار بالی وڈ کے مشہور  موسیقار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات 22 دسمبر سے ممبئی میں شروع ہوں گی جس میں صرف قریبی دوست اور خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔