لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس نے کمسن بیٹی کو مبینہ طورپر جسم فروشی پر لگانے والی ماں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے۔
جوہر ٹاؤن پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ بچی کی دادی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق پیسوں کے لالچ میں ماں نے 12 سالہ بیٹی کو جسم فروشی پر لگایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی ماں کے ظلم سے تنگ آکر دادی کے گھر رہائش پذیر تھی، باپ کی وفات کے بعد اس کی ماں نے دوسری شادی کرلی تھی ، ملزمہ کی تلاش جاری ہے۔