LIVE

شیخ رشید ’بھائیوں‘ جیسے ہیں: حریم شاہ

ویب ڈیسک
December 22, 2020
 

فائل فوٹو

 ٹک ٹاک کی متنازع اسٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو اپنا بھائی کہتے ہوئے انہیں شادی کا مشورہ دیا ہے۔

کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران حریم شاہ سے صحافیوں نے سوال کیا کہ اگر شیخ رشید انہیں شادی کی پیشکش کریں تو کیا ہوگا؟ اس پر حریم شاہ نے وضاحت کی کہ وزیر داخلہ شیخ رشید ان کے بھائیوں کی طرح ہیں۔

حریم شاہ نے شیخ رشید کو مشورہ دیا کہ اب انہیں شادی کر لینی چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کوحریم شاہ کی جانب سے شادی کا مشورہ دیے جانے پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا جس پر حریم شاہ خود بھی مسکرانے لگیں۔

دوسری جانب دوران پریس کانفرنس ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ کسی کی ویڈیوز وائرل ہونا یا نہ ہونا ہر کسی کا اپنا ذاتی مسئلہ ہے۔