LIVE

ملائکہ اروڑا نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا

ویب ڈیسک
December 25, 2020
 

فائل فوٹو

 بھارتی اداکارہ اور اداکار ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑا دو بچوں کی ماں ہونےکے باوجود بے مثال فٹنس رکھتی ہیں جس سے ان کی عمر کا تعین بھی مشکل ہے۔

فٹنس کو اپنی زندگی کا اہم ترین حصہ تسلیم کرنے والی اداکارہ ملائکہ باقاعدگی سے جم اور ورک آؤٹ کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں  اور اس بار انہوں نے اپنی فٹنس کے پیچھے چھپے راز کو افشا کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فٹنس کو اپنی زندگی کا اہم حصہ قرار دینے والی ملائکہ اروڑا کا کہنا ہےکہ  آپ کو اپنی صحت سے متعلق محتاط رہنا ہے اور میں اس لیے کھانے کو بطور دشمن تسلیم نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ تہواروں کے موقع پر تمام کھانوں سے لطف اندوز ہوتی ہوں ، پھر چاہے وہ اونم کی سادھیا(خاص ڈش) ہو، کرسمس کے کھانے میں بھی ہر ذائقے سے لطف اندوز ہوتی ہوں اور پھر اگلی صبح میں فٹنس کو نارمل رکھنے کے لیے زیادہ محنت اور زیادہ دیر تک کام کرتی ہوں، روازانہ ورزش کرنے کے حوالے سے خاص محتاط ہوں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران فٹنس قائم رکھنے کے حوالے سے ملائکہ کا کہنا ہے کہ وائرس کی شروعات میں مجھے اپنی فٹنس روٹین کوٹریک پر رکھنا مشکل لگا لیکن پھر میں نے آن لائن کلاس لی جس نے میرے لیے حیرت انگیز طور پر کام کرتے ہوئے چیزوں کو میرے لیے آسان بنادیا۔

بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ فٹنس میرے لیے زندگی گزارنے کا ایک طریقہ اور ذہنی حالت ہے۔

یہی نہیں انسٹاگرام پر#malaikastrickortip کے پیج کے ذریعے بھی ملائکہ صحت مند جلد، جسم، بالوں اور صحت وتندرستی کے حوالے سے مداحوں کو ٹپس دیتی رہتی ہیں۔