LIVE

گیس پریشر میں کمی، سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 3 روز کیلیے بند

ویب ڈیسک
December 30, 2020
 

گیس پریشر میں کمی کے باعث سندھ میں سی این جی تین روز کے لیے بند کر دی گئی۔

سندھ میں صبح 8 بجے سے تین دن کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر دیے گئے ہیں۔

اسلام آباد اور پنجاب میں بھی سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی تا حکم ثانی معطل ہے جبکہ پشاور میں سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی 24 گھنٹوں کے لیے روک دی گئی ہے۔