LIVE

ورون اور سارہ کی فلم 'قلی نمبر 1' انتہائی کم ریٹنگ والی فلموں میں شامل

ویب ڈیسک
December 30, 2020
 

فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار ورون دھون اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان کی فلم 'قلی نمبر 1' انتہائی کم ریٹنگ والی فلموں میں شامل ہوگئی۔

سارہ خان اور ورون کی فلم 'قلی نمبر 1' دراصل اداکار گووندا کی 1995 کی سپر ہٹ بالی وڈ فلم قلی نمبر 1 کا ری میک ورژن ہے۔

ورون اور سارہ کی فلم کو کرسمس کےموقع پر ریلیز کیا گیا تھا جو کہ مداحوں کے معیار پر پورا نہ اتر سکی اور فلم نے انہیں مایوس کر دیا۔

فوٹو: بشکریہ دی کوئنٹ

آئی ایم ڈی بی ایک ایسا آن لائن ڈیٹا بیس پلیٹ فارم ہے جہاں فلم، ٹی وی پروگرامز اور دیگر مواد پر صارفین ریویوز دیتے ہیں اور آئی ایم ڈی بی پر آنے والی ریٹنگ سے کسی بھی فلم کی کامیابی اور ناکامی ظاہر ہو جاتی ہے۔

اب آئی ایم ڈی بی پر سارہ خان اور ورون دھون کی فلم قلی نمبر 1 کو انتہائی کم ریٹنگ ملی ہے اور صارفین کی جانب سے اس فلم کو 1.4 ریٹ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2018 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ریس 3 آئی ایم ڈی بی پر 1.9 ریٹنگز ملی تھی۔