LIVE

کتے نے فٹبال میچ رکوا دیا

ویب ڈیسک
December 30, 2020
 

جنوبی امریکا کے ملک بولیویا میں مقامی ٹیموں کے فٹبال میچ کے دوران کتا اسٹیڈیم میں داخل ہوگیا اور فیلڈ میں دوڑتا رہا۔

بولیویا کے شہر پوٹوسی میں فٹبال میچ کے دوران کتا شائقین سے خالی اسٹیڈیم میں داخل ہوگیا اور میچ کے دوران گراؤنڈ میں دوڑتا رہا۔

کتے کے منہ کسی کھلاڑی کا جوتا تھا جسے اٹھائے فیلڈ میں دوڑتا رہا تاہم اسے نکالنے کی کوششیں کی جاتی رہیں۔

مسلسل ناکام کوششوں کے بعد میچ کو 3 منٹ کیلئے روکنا پڑا اور کھلاڑیوں نے کتے کو پکڑ کر گراؤنڈ سے باہر لیکر گئے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔