LIVE

کراچی میں کورونا کی ویکسین کہاں لگائی جائے گی؟

ویب ڈیسک
December 31, 2020
 

سندھ حکومت نے کراچی کے ایکسپو سینٹر کو کورونا ویکسین سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ایکسپو سینٹر میں انتظامات کا جائزہ لیا اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کا ڈیٹا مرتب کرنےکی ہدایات کی۔

خیال رہے کہ حکومت نے چینی کمپنی کی 12 لاکھ کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےکہا کہ کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ابتدائی طور پر چین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں خریدی جائیں گی جو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو مفت مہیا کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر اگر کوئی اور بین الاقوامی طور پر منظور شدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہے تو وہ بھی کرسکتا ہے۔