LIVE

اینٹوں کے بھٹوں سے جبری مشقت والے 10 بچوں کو بازیاب نہ کرانے پر عدالت برہم

ویب ڈیسک
December 31, 2020
 

اسلام آباد ہائی کورٹ اینٹوں کے بھٹوں سے جبری مشقت والے 10 بچوں کو بازیاب نہ کرائے جانے پر اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ پر برہم ہوگئی۔

ایس ایچ او نے عدالت کو بتایا کہ اینٹوں کے بھٹے پر چھاپا مارا مگر بچے وہاں نہیں تھے  جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ کہہ رہے ہیں بچے غائب ہیں اور آپ نے ایف آئی آر تک نہیں کاٹی؟

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کا بچہ غائب ہو جاتا تو پولیس کیا کرتی؟ عدالت نے ہفتے تک بچوں کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔