LIVE

مہنگی ایل این جی، 30 ارب سے زائد نقصان کے بعد حکومت نے پالیسی پر نظرثانی شروع کر دی

ویب ڈیسک
January 02, 2021
 

سردیوں میں بار بار دیر سے ٹینڈر کر کے مہنگی ایل این جی خریدنے اور غلطی ماننے سے انکار کرنے والی حکومت نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی شروع کر دی۔

جیو نیوز کے پروگرام 'آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں اہم تفصیلات سامنے لائی گئیں جس کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے اپریل کے لیے ایل این جی خریدنے کے سلسلے میں 3 ماہ پہلے 31 دسمبر کو ہی اشتہار دے دیا ہے، اس سے پہلے وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر اپنی غلطی ماننے سے انکار کرتے رہے ہیں۔

سردیوں میں مہنگی ایل این جی خریدنے کی وجہ سے پاکستان کو نہ صرف 35 ارب سے زیادہ کا نقصان ہوا بلکہ جنوری کے پہلے 20 دن کے لیے ایل این جی کے سپلائرز آئے ہی نہیں۔ 

ایل این جی نہ ملنے کے باعث ہی عوام گیس کا بحران بھگت رہے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتیں اس معاملے پر  حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔