LIVE

خواجہ سرا ماڈل رمل پر تشدد، بھنویں اور سرکے بال بھی کاٹ دیےگئے

ویب ڈیسک
January 06, 2021
 

لاہور میں خواجہ سرا ماڈل پر تشددکا واقعہ پیش آیا ہے جس میں  رمل علی کی بھنویں اور سرکے بال بھی کاٹ دیے گئے۔

رمل علی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں جہانزیب خان نامی شخص پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔

ماڈل کا کہنا ہےکہ جہانزیب خان نے میری بھنویں اور سر کےبال کاٹ دیے، جان کو خطرہ ہے،کچھ ہوا توذمہ دارجہانزیب خان ہوگا۔

رمل علی کا کہنا ہے کہ مجھےآئے روزتشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،میرےساتھ ہونے والےظلم کا نوٹس لیاجائے اور مجھے انصاف دلایاجائے۔