LIVE

کورونا کی شروعات کہاں سے ہوئی؟ تحقیق کیلئے ٹیم کو چین میں داخلےکی اجازت نہ ملی

ویب ڈیسک
January 06, 2021
 

کورونا وائرس کی شروعات کہاں سے ہوئی اس حوالے سے تحقیق کے لیے ووہان جانے والی عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو چین میں داخل ہونے کی اجازت نہ مل سکی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق تحقیقی ٹیم کے دونوں افراد کو ویزہ کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے روکا گیا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی ابتدا جاننے کے لیے چین نے ووہان میں عالمی تحقیقات کی اجازت دسمبر میں دی تھی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین جانے والے تفتیشی ٹیم کے دو ارکان میں سے ایک کو واپس کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے کو ایک اور ملک میں روک دیا گیا ہے، دونوں افراد کو ویزہ کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے روکا گیا۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ 2019 کے آخر میں ووہان شہر کی مارکیٹ سے شروع ہوا تھا۔