LIVE

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کورونا سے صحتیاب ہوگئے

ویب ڈیسک
January 06, 2021
 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔

گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ کئی روز سے قرنطینہ میں تھے تاہم اب ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران بھی سرکاری امور نمٹاتا رہا اور صحتیابی کے بعد مزید محنت اور جذبے سے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

ان کا کہناتھاکہ کورونا خطرناک مرض ہے، شہری لازمی ماسک پہنیں کیونکہ احتیاط میں ہی کورونا سے بچاؤ ممکن ہے۔