LIVE

دیپیکا رنویر کے بعد سب سے زیادہ کس کے قریب ہیں؟

ویب ڈیسک
January 09, 2021
 

فائل فوٹو

بالی وڈ میں فلموں کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں بتایا کہ وہ اپنے شوہر رنویر سنگھ کے بعد سب سے زیادہ قریب کس سے ہیں۔

دیپیکا نے بھی انسٹاگرام کا وائرل ٹرینڈ فالو کیا اور اپنے چاہنے والوں کے ساتھ 'Post A Picture Of'  کا سیشن  کیا۔

اس سیشن کے دوران ادکارہ سے ان کے ایک چاہنے والے نے کہا کہ آپ جس سے سب سے زیادہ قریب ہیں ان کی تصویر پوسٹ کریں۔

مداح کے اس سوال پر دیپیکا نے ایک فوٹو کولاج پوسٹ کیا جس کی ایک تصویر میں وہ اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ تھیں جب کہ دوسری تصویر میں وہ اپنی بہن کے ساتھ تھیں۔

اداکارہ کی اس تصویر سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ دیپیکا رنویر سنگھ اور اپنی بہن انیشا پڈوکون کے سب سے زیادہ قریب ہیں۔   

علاوہ ازیں اداکارہ سے ان کے ایک مداح نے کہا کہ وہ اپنے فون کے کیمرا رول کی پہلی تصویرپوسٹ کریں۔

اس پر دیپیکا نے بھی اپنے مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے اپنے فون کے کیمرا رول کی پہلی تصویر شیئر کی جو کہ ان کے بچپن کی تصویر تھی۔