LIVE

ہریتک اور ایکتاکپور کی ایک ساتھ رقص کی ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک
January 11, 2021
 

 ہریتک روشن کی 2014 میں اہلیہ سوزین خان سے علیحدگی ہوگئی تھی،فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکار ہریتک روشن اور  فلمساز اور ہدایت کار ایکتا کپور کی ایک ساتھ رقص کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں  ننھے ہریتک روشن اور ایکتا کپور غالباًکسی فیملی پارٹی میں موجود ہیں ، اس دوران دونوں کو ایک ساتھ رقص کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو تقریباً 35 سال پرانی ہے، اس وقت دونوں کی عمریں تقریباً 10 سال تھیں اور اسے گذشتہ روز 10 جنوری کو ہریتک کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر پوسٹ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایکتاکپور نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے جب کہ ہریتک روشن کی 2014 میں اہلیہ سوزین خان سے علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد سے وہ سنگل ہیں جس کے باعث ان کے حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں جاری رہتی ہیں۔


گذشتہ روز  ہریتک روشن نے اپنی  آنے والی فلم 'فائٹر' کا ٹیزر بھی جاری کیا ہے جس میں دیپیکا پڈوکون ان کے ساتھ ہیروئین کے کردار میں نظر آئیں گی۔