LIVE

ایک دن میں آپ کتنی مونگ پھلی کھا سکتے ہیں؟

ویب ڈیسک
January 12, 2021
 

فائل فوٹو

موسم سرما ہم سب کے پسندیدہ موسم میں سے ایک ہے کیونکہ موسم سرما کی کچھ خاص سوغات ہوتی ہیں جن سے ہم سب خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

سردیوں میں لحاف میں بیٹھ کر مونگ پھلی کھانے کا بھی اپنا مزہ ہے لیکن ہم باتوں باتوں میں اتنی مونگ پھلی کھا جاتے ہیں کہ ہمیں خود بھی اندازہ نہیں ہو پاتا۔

آج ہم آپ کو اسی بارے میں بتانے والے ہیں کہ سردیوں میں ایک دن میں آپ کتنی مونگ پھلی کھا سکتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق صحت مند رہنے کے لیے عام انسان ایک دن میں ایک مُٹھی مونگ پھلی کھا سکتا ہے اور اگر آپ کو 'پینٹ بٹر' پسند ہے تو آپ ایک دن میں ڈیڑھ ٹیبل اسپون پینٹ بٹر کھا سکتے ہیں۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کھانے کا بہترین وقت صبح اور دوپہر ہے لیکن آپ مونگ پھلی کو شام میں اسنیکس کے طور پر کھا سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کو رات کے کھانے کے وقت یا بستر پر لیٹنے سے پہلے کھانا درست نہیں ہے۔