LIVE

امریکی نائب صدر کا 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صدر ٹرمپ کو ہٹانے سے انکار

ویب ڈیسک
January 13, 2021
 

امریکا کے نائب صدر مائیک پنس نے 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان میں 25 ویں آئینی ترمیم کے قواعد و ضوابط پر بحث جاری ہے اور 25 ویں ترمیم کے ذریعے نائب صدر کو صدر ٹرمپ کے خلاف کارروائی کے لیے کہا جائے گا۔

دوسری جانب نائب صدر مائیک پنس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کو 25 ویں آئینی ترمیم سے ہٹانے سے غلط روایات جنم لیں گی۔

مائیک پنس نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا 25 ویں آئینی ترمیم امریکی آئین سے مطابقت رکھتی ہے۔

اس حوالے سے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم امریکی تاریخ اور روایات کی قدر کرتے ہیں، 25 آئینی ترمیم سے مجھے صدارت سے ہٹانا میرے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ وقت پرامن رہنے اور اپنے جذبات پر قابو رکھنے کا ہے۔