LIVE

نیو یارک میں طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ زخمی

ویب ڈیسک
January 13, 2021
 

نیو یارک میں ایک انجن والا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ زخمی ہوگیا۔

 غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں چھوٹا طیارہ انجن میں خرابی کے باعث گرا، حادثے میں زخمی ہونے والے پائلٹ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حادثے کی وڈیو سیکیورٹی کیمرے نے محفوظ کر لی ہے۔