LIVE

ابھیشک بچن نے پہلی مرتبہ آٹوگراف کب دیا؟

ویب ڈیسک
January 13, 2021
 

فائل فوٹو

بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر بے حد فعال نظر آتے ہیں اور وہ اکثر اپنے ماضی سے متعلق یادیں اور تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

اب حال ہی میں میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ابھیشیک بچن کے ساتھ ماضی کی ایک پرانی اور یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک ان کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

یہ تصویر 1990 کی ہے جب اداکار ابھیشیک بچن 14 سال کے تھے اور یہ تصویر تاشقند میں کیمرے کی آنکھ نے قید کی تھی۔

امیتابھ بچن نے اس تصویر کی کیپشن میں اس لمحے کی خاص بات بتائی کہ اس وقت ان کے بیٹی ابھیشیک نے اپنی زندگی کا پہلا آٹو گراف دیا تھا۔

اس تصویر کو جہاں امیتابھ کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے وہیں ان کے ایک مداح نے امیتابھ بچن کے کیپشن میں موجود غلطی کی رہنمائی بھی کی۔

اداکار امیتابھ بچن نے تصویر کی کیپشن میں 1900 لکھ دیا تھا جسے ان کے مداح نے درست کرتے ہوئے لکھا کہ 'سر میرے خیال میں آپ کا مطلب 1990 ہوگا۔