LIVE

ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی نوجوان کو لگ گئی

ویب ڈیسک
January 13, 2021
 

فرار ملزم کی تلاش جاری ہے، پولیس — فوٹو:فائل 

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون نوجوان کو موت اور زندگی کی کشمکش میں ڈال گیا۔

پولیس  کے مطابق ابراہیم حیدری میں ٹک ٹاک بناتے ہوئےگولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ ابراہیم حیدری کے علاقے عمر کالونی میں پیش آیا جہاں  دوس دوست اسلحہ کے ساتھ ٹک ٹاک بنارہےتھےکہ گولی چل گئی۔

پولیس کے مطابق ٹک ٹاک بنانے کے دوران ایک دوست سے گولی چل گئی اور وہ پستول سمیت فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔