LIVE

عالیہ کی بغیر میک اپ تصویر کے بجائے مداحوں کی پیچھے لٹکی جرسی پر بحث

ویب ڈیسک
January 13, 2021
 

عالیہ بھٹ نے کم وقت میں اپنی صلاحیتوں سے خود کو منوایا ہے،فوٹو: فائل

عالیہ بھٹ کا شمار بالی وڈ کی کامیاب نوجوان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم وقت میں اپنی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اداکاری کی صلاحیتوں سے بھی خود کو منوایا ہے۔

گذشتہ چند سالوں سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی  خبریں چل رہی ہیں اور گذشتہ دنوں تو ان کی شادی کی تاریخ کی افواہ بھی پھیل گئی تھی۔

 ایک افواہ کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور 2021 میں شادی کرنے والے ہیں اور دعویٰ کیا گیا کہ دونوں 2020 میں ہی شادی کرنا چاہتے تھے تاہم کورونا وائرس اور رنبیر کے والد رشی کپور کے انتقال کے باعث انہوں نے اپنا پروگرام ملتوی کردیا۔

عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام اسٹوری بغیر میک اپ کے اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

سادہ لیکن خوبصورت نظر آنے والی عالیہ بھٹ کے علاوہ مداح ان کے پیچھے موجود فٹبال کی جرسی پر بھی باتیں کی جارہی ہیں۔

 مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ جرسی رنبیر کپور کی ہے جو کہ نہ صرف ٖفٹبال کے بہت شوقین ہیں بلکہ فٹبال کھیلتے وقت 8 نمبر کی جرسی ہی پہنتے ہیں۔