LIVE

لاہور میں باپ نے 2 معذور بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک
January 13, 2021
 

لاہور کے نواحی علاقے علاقے راج گڑھ میں باپ نے مبینہ طور پر دو معذور بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ لاہور کے نواحی علاقے ساندہ کے راج گڑھ قصبے میں پیش آیا ہے۔

پولیس تحقیقات کے مطابق باپ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر پہلے بیٹیوں کو قتل کیا اور پھر خودکشی کی۔

لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس واقعے سے متعلق تحقیقات کررہی ہے۔