کراچی میں سردی کی شدت مزید کم ہو گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس سے قبل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا بتانا تھا کہ کراچی میں سائبرین ہواؤں کے باعث سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا تھا کہ سردی میں کمی اور درجہ حرارت میں اضافہ 17 جنوری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔