LIVE

حکومت نے گیس پیداوارپرکام کیا جس کے نتائج تین چارسال بعد آئیں گے: ندیم بابر

ویب ڈیسک
January 14, 2021
 

اسلام آباد: معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ پچھلے آٹھ دس سالوں میں گیس پیداوار پرتوجہ نہیں دی گئی۔

ندیم بابر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے گیس پیداوارپرکام کیا جس کے نتائج تین چارسال بعد آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے دو ایل این جی ٹرمینل لگوائے جن کا کرایہ حکومت کو پونے 9 کروڑ روپے دینا پڑتا ہے لیکن ہم اس طرز پر ایل این جی ٹرمینلز نہیں لگائیں گے۔